Thursday, December 26, 2024
ہومPakistanجنرل فیض اور 3 افسران کے بعد لگتا ہے مزید گرفتاریاں ہوں...

جنرل فیض اور 3 افسران کے بعد لگتا ہے مزید گرفتاریاں ہوں گی، عطا تارڑ



وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ جنرل فیض حمید کی گرفتاری کے بعد مزید شواہد بھی سامنے آرہے ہیں، گرفتار کیے گئے لوگوں نے انتشاری ٹولے کے ساتھ مل کر کارروائیاں کیں۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ ایک ادارے نے خود احتسابی کے عمل کو شروع کیا ہے، لگتا یہ ہے مزید گرفتاریاں بھی عمل میں لائی جائیں گی۔

عطا تارڑ نے کہا کہ ملکی سلامتی کو داؤ پر لگانے کی کسی کو اجازت نہیں دی جا سکتی، جنرل فیض اور 3 افسران کے بعد لگتا ہے مزید گرفتاریاں ہوں گی، بانی پی ٹی آئی کی خواہش جنرل فیض کے اقدامات میں شامل تھی، بانی پی ٹی آئی ان سب کو لیڈ کر رہے تھے، یہ تمام وہ لوگ ہیں جنہوں نے انتشاری ٹولے کے ساتھ ملک کو نقصان پہنچایا، تحقیقات جیسے جیسے آگے بڑھ رہی ہیں مزید گرفتاریں سامنے آئیں گی، ملک کو نقصان پہنچانے کی کوئی معافی نہیں ہونی چاہیے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے کہنے پر تمام چیزیں کی جا رہی تھیں، انتشاری ٹولے نے جو کیا ہے اس کا حتساب بھی ضروری ہے، جوں جوں تحقیقات آگے بڑھ رہی ہیں اور لوگوں کے نام بھی سامنے آرہے ہیں، تحریک عدم اعتماد کے وقت بھی فیض حمید بانی پی ٹی آئی سے رابطے میں تھے، ملک کو عدم استحکام کا شکار کرنے والے تمام لوگ شکنجے میں آئیں گے، لگتا ہے جیل سے بھی پیغام رسانی کا عمل جاری تھا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم چند دن میں قوم سے خطاب کریں گے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں