Monday, January 6, 2025
ہومPakistanجوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس ؛علی امین گنڈاپورودیگر کی ضمانت قبل ازگرفتاری...

جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس ؛علی امین گنڈاپورودیگر کی ضمانت قبل ازگرفتاری میں 27اپریل تک توسیع 



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپور،سابق سینیٹر شبلی فراز اور دیگر کی ضمانت قبل از گرفتاری میں 27اپریل تک توسیع کردی گئی۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آبادمیں پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس کی سماعت ہوئی،وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپوراور سابق سینیٹر شبلی فراز عدالت کے رو برو پیش ہوئے،ایس ایس پی انویسٹی گیشن تفتیشی افسر کے ہمراہ ریکارڈ سمیت عدالت میں پیش ہوئے،جج طاہر عباس سپرا نے جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس کی سماعت کی۔

عدالت نے تفتیشی افسر سےاستفسار کیا آپ کو تفتیش کیلئے شبلی فراز چاہئیں؟تفتیشی افسر نے جواب دیا کہ اب تفتیش کی ضرورت نہیں رہی،عدالت نے علی امین گنڈاپورودیگر کی ضمانت قبل ازگرفتاری میں 27اپریل تک توسیع کردی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں