Wednesday, January 8, 2025
ہومPakistanجہانگیر ترین کا سیاست چھوڑنے کا اعلان

جہانگیر ترین کا سیاست چھوڑنے کا اعلان


استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیرترین نے پارٹی عہدے اور سیاست سے علیحدگی کا اعلان کردیا۔

جہانگیر ترین کا کہنا تھاکہ استحکام پاکستان پارٹی کے چیئرمین کی حیثیت سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے استحکام پاکستان پارٹی کے اراکین کےلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ان کا کہنا تھاکہ جن لوگوں نے انتخابات میں حمایت کی ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں، اور کامیابی پراپنے مخالفین کو مبارکباد دیتا ہوں۔

خیال رہے کہ جہانگیر ترین عام انتخابات میں قومی اسمبلی کی دو نشستوں سے ہار گئے تھے جن میں این اے 149 اور این اے 155 لودھراں شامل ہیں۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں