Saturday, January 4, 2025
ہومPakistanجہلم میں مضر صحت کھانا کھانےسے 10 افراد کی حالت غیر 

جہلم میں مضر صحت کھانا کھانےسے 10 افراد کی حالت غیر 



(راجہ وقار )جہلم میں مضر صحت کھانا کھانے سے دس افراد کی حالت غیر ہوگئی۔متاثرہ افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔4 کی حالت تشویشناک ہے۔

تین روز کے دوران ڈومیلی کے گاوں ڈھوک شیریاں میں فوڈ پوائزننگ کا دوسرا واقعہ ہے ، مریضوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جبکہ  چار کی حالت انتہائی تشویشناک ہے
مریضوں کو آر ایچ سی ڈومیلی سے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے

 تین روز قبل زہریلا کھانا کھانے سے دو بچے جابحق ہو گئے تھے جبکہ چھ بچوں کی حالت خراب ہوئی تھی۔محکمہ صحت اور فوڈ اتھارٹی نے تین روز قبل واقعہ پر کوئی کاروائی نہیں کی تھی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں