Wednesday, January 1, 2025
ہومPakistanجے یو آئی حکومت کا حصہ بنے گی ؟ حافظ حمداللہ نے...

جے یو آئی حکومت کا حصہ بنے گی ؟ حافظ حمداللہ نے بتا دیا



(24نیوز)پاکستان مسلم  ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے وفود مولانافضل الرحمن کے پاس آئے، پھر آنا چاہتے ہیں تو دروازے کھلے ہیں لیکن یہ اٹل فیصلہ ہے کہ جے یو آئی حکومت کا حصہ نہیں بنے گی نا ہی حکومت کو سپورٹ کرے گی۔

جمعیت علما اسلام (جے یو آئی)  کے مرکزی رہنما حافظ حمداللہ نے اسلام آباد میں انٹرا پارٹی الیکشن کے حوالے سے پریس کانفرنس کی،پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پوری قوم کو معلوم ہےانتخابات کے رول کے مطابق5 سال کے اندر انٹرا پارٹی الیکشن کرانا ضروری ہے،انہی رولز کو مد نظر رکھتے ہوئے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے انٹرا پارٹی انتخابات کرانے کا اعلان کیا ہے،انٹرا پارٹی انتخابات سے قبل ملک بھر میں رکنیت سازی کا عمل شروع کیا جارہا ہے،رکنیت سازی کے بعد تنظیم سازی کا مرحلہ شروع ہو گا،اس کے بعد جے یو آئی کے امیر، سیکرٹری جنرل اور دیگر عہدیداران کا انتخاب کیا جائے گا۔  

ان کا کہنا تھا کہ جے یو آئی ایک اسلامی، سیاسی اور جمہوری پارٹی ہےاور واحد جماعت ہے جس نے انتخابات کے فوری بعد اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا ،انہوں نے کہا کہ جے یو آئی نے 8 فروری کے انتخابات کو مسترد کیا،موجودہ پارلیمنٹ عوام کی نمائندہ پارلیمنٹ نہیں ہے،موجودہ حکومت کا مستعفی ہونا ضروری ہے اور مطالبہ یہ ہے کہ ازسر نوانتخابات کرائے  جائیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری تحریک جاری ہے ابھی تک فیصلہ نہیں ہوا کہ ہم پاکستان ٹھریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے ساتھ مشترکہ تحریک چلائیں گے یا نہیں،پی ٹی آئی والے  عمران خان کے کہنے پر مولانا فضل الرحمان  کے پاس آئے ، ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی سے کئی سال سے اختلافات ہیں ،وہ ہمارے گھر آئے ہم نے خوش آمدید کہا۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ باقی سیاسی پارٹیوں کے رہنما بھی آتے ہیں تو ہمارے دروازے ان کیلئے بھی کھلے ہیں تاہم جے یو آئی اس حکومت کا حصہ بنے گی اور نہ ہی سپورٹ کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: ضم اضلاع کے عوام کیساتھ کئے وعدے وفا کرونگا، علی امین گنڈاپور 





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں