Saturday, January 4, 2025
ہومPakistanحکومت مذاکرات پر وکٹ کے دونوں طرف نہ کھیلے: شوکت یوسف زئی

حکومت مذاکرات پر وکٹ کے دونوں طرف نہ کھیلے: شوکت یوسف زئی



پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شوکت یوسف زئی نے کہا ہے کہ حکومت مذاکرات کے حوالے سے وکٹ کے دونوں طرف نہ کھیلے، اگر سنجیدہ مذاکرات چاہتی ہے تو اپنے وزراءکو غیر ذمہ دارانہ بیانات دینے سے روکے۔
نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق شوکت یوسف زئی کا کہنا تھا کہ ہم گھاس نہیں کھاتے، مذاکرات کے نام پر دھوکا نہیں کھائیں گے، حکومت مذاکرات چاہتی ہے تو اپنا ہاوس ان آرڈر کرے، کھل کر بتائے مذاکرات کرنے ہیں یا نہیں، آدھا تیتر آدھا بٹیر نہیں چلے گا۔
تحریک انصاف کے مرکزی رہنما نے کہا کہ ہم حکومت سے مذاکرات ملکی مفاد میں کر رہے ہیں، بانی پی ٹی آئی نے حکمرانوں سے کوئی این آر او نہیں مانگا ہے۔
انہوں نے کہا کہ خواجہ آصف اور فیصل کریم کنڈی کے بیانات سمجھ سے بالاتر ہیں، لگتا ہے دونوں کی عقل چھن گئی ہے، حکومت کو ان کے علاج پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ خواجہ آصف کو ڈر ہے کہ مذاکرات کامیاب ہوئے تو ریحانہ ڈار اسمبلی میں آجائے گی، ریحانہ ڈار کی موجودگی میں وہ اسمبلی کیسے آئیں گے؟
ان کا کہنا تھا کہ گورنر فیصل کریم کنڈی کی مجموعی کارکردگی صوبائی حکومت کے خلاف آئے روز بیانات دینا ہیں، ان کے پاس کوئی ویژن ہے نہ ہی وہ صوبے کے معاملات میں دلچسپی رکھتے ہیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں