Friday, January 3, 2025
ہومPakistanحکومت کو پورا حصہ نہ دینے والے لیز ہولڈرز یہاں مائننگ نہیں...

حکومت کو پورا حصہ نہ دینے والے لیز ہولڈرز یہاں مائننگ نہیں کرسکیں گے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا


— فائل فوٹو

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت اجلاس میں معدنیات سے حاصل ہونے والی آمدنی سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

سرکاری حکام کے مطابق نئی مائننگ پالیسی تشکیل دینے اور آمدنی بڑھانے کیلئے شعبہ معدنیات کو جدید خطوط پر استوار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ نے نئی پالیسی تشکیل دینے تک نئی مائننگ لیز کے اجراء پر پابندی کی ہدایت کی ہے۔

حکام کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے محکمہ معدنیات سے جاری تمام لیز کی تفصیل بھی طلب کرلی ہے اور معدنی شعبے سے متعلق کمپنی کے قیام پر ہوم ورک مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ معدنیات کے امور کو پیپر لیس بنانے اور مکینیکل مائننگ پر کام کیا جائے، مائننگ لیز کے اجراء کیلئے ای بڈنگ کا نظام متعارف کرایا جائے۔

علی امین گنڈاپور نے مزید کہا کہ حکومت کو پورا حصہ نہ دینے والے لیز ہولڈرز یہاں مائننگ نہیں کرسکیں گے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں