Tuesday, January 7, 2025
ہومPakistanخیبرپختونخوا میں عید کے روز بھی شدید لوڈشیڈنگ عوام بلبلا اٹھے

خیبرپختونخوا میں عید کے روز بھی شدید لوڈشیڈنگ عوام بلبلا اٹھے



پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبر پختونخوا میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کےحوالے سے حکومتی دعوؤں کے باوجود عید کے روز بھی شدید لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور سٹی، اندورن شہر، حیات آباد اور یونیورسٹی ٹاؤن کے علاقوں میں ہر گھنٹے بعد 2 گھنٹوں کے لیے بجلی بند کی جا رہی ہے جب کہ بجلی کی بندش کے ساتھ ساتھ شہریوں کو کم وولٹیج کا بھی مسئلہ درپیش ہے۔ اطلاعات کے مطابق نواحی علاقے بڈھ بیر ، ریگی، ہزار خوانی، اڑمڑ اور دیگر علاقوں میں 18 گھنٹوں تک لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔پشاور کے علاقے صوبے کے دیگر چھوٹے بڑے شہروں میں بھی بجلی کی بندش کا سلسلہ جاری رہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں