Saturday, January 4, 2025
ہومPakistanخیبر پختونخوا میں دس ماہ میں ایڈز کے 1147 نئے کیسز رپورٹ

خیبر پختونخوا میں دس ماہ میں ایڈز کے 1147 نئے کیسز رپورٹ



 (24نیوز) صوبائی محکمہ صحت کے مطابق خیبر پختونخوا میں ایچ آئی وی ایڈز کے مریضوں کی تعداد میں گزشتہ دس ماہ کے دوران 1147 اضافہ ہوا ہے۔متاثرہ افراد کی تعداد سب سے زیادہ پشاورمیں جبکہ دوسرے نمبر پر ضلع بنوں ہے۔

محکمہ صحت خیبرپختونخوانے صوبے میں ایچ آئی وی ایڈزمریضوں کے اعداد و شمار جاری کردیئے جس کے مطابق صوبے کے ہسپتالوں میں رجسٹرڈ ایچ آئی وی مریضوں کی تعداد 8 ہزار 356 ہوگئی۔ دستاویز کے مطابق کے پی میں رجسٹرڈ ایچ آئی وی مریضوں میں6 ہزار 105 مرد اور 2 ہزار80 خواتین شامل ہیں جب کہ 171ٹرانس جینڈر میں بھی ایچ آئی وی وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔مجموعی طور پرایچ آئی وی پازیٹو کیسز میں پشاور پہلے نمبر پر ہے جہاں 1274 کیس سامنے آ چکے ہیں جبکہ دوسری نمبر پر جنوبی اضلاع ضلع بنوں میں کل تعداد 874 بتائی جارہی ہے۔اسی طرح ابیٹ اباد 121،بٹ گرام 41،بونیر103،چارسدہ 307،چترال 22،ڈی آئی خان 164،دیر لویر255،دیر اپر124،کوہاٹ214،ہنگو113،ہری پور37،کرک125،کوہستان8،لکی مروت 285،ملاکنڈ110،مانسہرہ 132،مردان 314،نوشہرہ227،صوابی 241،سوات300،شانگلہ63، ضلع ٹانک میں کل تعداد 88 اورتورغر میں ایک مریض شامل ہے۔سرکاری ذرائع کے مطابق ایڈز کی مریضوں کی تعداد ہزاروں میں بتائی جارہی ہے مگر اکثریت اس بیماری کے حوالے سے کسی ڈاکٹر یا ہسپتال سے رجوع نہیں کرتے اورخدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ یہ تعداد بہت زیادہ ہوسکتی ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں