Wednesday, January 1, 2025
ہومPakistanدادا کو قتل کرکے بیرون ملک فرار کی کوشش کرنے والا پوتا...

دادا کو قتل کرکے بیرون ملک فرار کی کوشش کرنے والا پوتا گرفتار



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) دادا کو قتل کرکے بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش کرنے والے پوتے کو پولیس نےگرفتارکرلیا۔

پولیس کا بتانا ہے کہ عبدالواسع نامی ملزم نے تھانہ احمد نگر گوجرانوالہ کی حدود میں گزشتہ برس جائیداد تنازع پر اپنے دادا کو قتل کیا تھا ۔پنجاب پولیس سپیشل آپریشن سیل نے ملزم کی گرفتاری کیلئے مسلسل فالو اپ جاری رکھا،  ملزم کےکوائف پی این آئی ایل لسٹ میں درج کروائے گئے۔

پولیس کےمطابق ملزم کو بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش میں لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا جس کے بعدمزید قانونی کارروائی کیلئے گوجرانوالہ پولیس کے حوالے کر دیا گیا ۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں