Wednesday, January 1, 2025
ہومPakistanدکان سے بغیر پیسے ٹیشو پیر لینا پولیس اہلکار کو مہنگا پڑ...

دکان سے بغیر پیسے ٹیشو پیر لینا پولیس اہلکار کو مہنگا پڑ گیا



کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)شہر قائد میں  کورنگی سعودآباد تھانے کے ایک پولیس اہلکار کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس افسر کی شامت آگئی۔

وائرل ویڈیو میں پولیس اہلکار کو ایک دکان سے رقم دیئے بغیر ٹیشو پیپر لے جاتے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس معاملے پر ایس پی شاہ فیصل عبدالغفور لاکھو نے ایکشن لیتے ہوئے پولیس اہلکار کو معطل کردیا۔مذکورہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس اہلکار بنا رقم دیئے ٹشو پیپر باکس دکاندار سے لے جارہا تھا۔ جس پر دکاندار نے پیسے مانگے مگر پولیس اہلکار رقم دئیے بغیر وہاں سے چل دیا۔ 

واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس کے بعد ایس پی شاہ فیصل عبدالغفور لاکھو نے پولیس کانسٹیبل قیصر کو معطل کرکے انکوائری کا آغاز کردیا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں