Wednesday, January 1, 2025
ہومPakistanذوالفقار بھٹو سے متعلق تحریک پر بیرسٹر گوہر، شازیہ مری آمنے سامنے

ذوالفقار بھٹو سے متعلق تحریک پر بیرسٹر گوہر، شازیہ مری آمنے سامنے



سابق وزیراعظم اور پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو سے متعلق تحریک پر بیرسٹر گوہر اور شازیہ مری آمنے سامنے آگئے۔

قومی اسمبلی میں ذوالفقار علی بھٹو سے متعلقہ تحریک پیش کیے جانے پر بیرسٹر گوہر نے کہا کہ یہ تحریک متفقہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں یہاں کہنا چاہتا ہوں کہ ہم نے اس تحریک سے اتفاق نہیں کیا، ہم سے اس تحریک سے متعلق ان کی کوئی بات نہیں ہوئی ہے۔

 شازیہ مری نے ردعمل دیا کہ ذوالفقار علی بھٹو قائد عوام ہیں، اگر 43 سال بعد فیصلہ آگیا ہے تو اس پر خوش ہونا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے اپوزیشن کے کچھ رہنماؤں سے بات کی، انہوں نے جو کمنٹس دیے وہ میں یہاں بتانا نہیں چاہتی، مجھے ان کی اس سوچ پر افسوس ہوا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں