Tuesday, January 7, 2025
ہومPakistanراولپنڈی سے مبینہ طور پر اغواء کی گئی بچیاں کراچی سے بازیاب

راولپنڈی سے مبینہ طور پر اغواء کی گئی بچیاں کراچی سے بازیاب



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) راولپنڈی کے علاقے غازی آباد سے مبینہ طور پر اغوا ءکی گئی 2 بچیاں کراچی سے بازیاب کرالی گئیں۔ 

ڈی آئی جی ساؤتھ کراچی اسد رضا کا کہنا ہے کہ 14 مئی کو ڈیفنس تھانے کو ایک بچی ملی، 14 سال کی بچی آمنہ کو ایک ماسی تھانے لے کر آئی تھی۔ماسی نے پولیس کو بتایا کہ وہ بچی کوگود لینا چاہتی ہے، بچی نے بتایا کہ وہ غازی آباد راولپنڈی کی رہائشی ہے۔راولپنڈی پولیس کے مطابق بچیوں کے اغوا ءکا مقدمہ 7 ماہ پہلے درج کیا گیا تھا۔ 

ڈی آئی جی ساؤتھ کراچی کے مطابق دوسری بچی ایک پرائیویٹ شیلٹر ہوم میں ہے۔ دونوں بچیاں آپس میں کزن ہیں جنہیں ورغلاء کر اغواء کیا گیا تھا۔اسد رضا کا کہنا تھا کہ بچیوں کو راولپنڈی پولیس اور ان کے والدین کے حوالے کیا جارہا ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں