Saturday, December 28, 2024
ہومPakistanریپ کیس کے جھوٹے مقدمات درج کرانے والی خاتون بالآخر خود پکڑی...

ریپ کیس کے جھوٹے مقدمات درج کرانے والی خاتون بالآخر خود پکڑی گئی 



چنیوٹ(آئی این پی )چنیوٹ میں  ریپ کیس کے جھوٹے مقدمات درج کرانے والی خاتون کو پولیس  نے گرفتار کر لیا۔
تفصیل کے مطابق  پنجاب کے شہر چنیوٹ میں ریپ کیس کے جھوٹے مقدمات درج کرانے والی خاتون کو پولیس  نے گرفتار کر لیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمہ بلیک میلنگ گروہ کی سرغنہ تھی، ملزمہ مجبور اور غریب خواتین کو استعمال کراکر مقدمات درج کراتی تھی۔
 پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ جھوٹے میڈیکل بنوا کر لاکھوں روپے بٹورتی تھی، ملزمہ نے مختلف تھانوں میں مقدمات درج کرائے ہیں، مزید تفتیش جاری ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں