Tuesday, January 7, 2025
ہومPakistanسابق پولیس افسر کے بنگلے کے باتھ روم سے نوجوان کی لاش...

سابق پولیس افسر کے بنگلے کے باتھ روم سے نوجوان کی لاش برآمد گلے پر نشانات نیا تنازعہ کھڑا ہوگیا



حیدرآباد  (ویب ڈیسک)  لطیف آباد 5 نمبر میں ریٹائرڈ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) کے بنگلے سے 20 سالہ گھریلو ملازم کی لاش ملی ہے۔ پولیس کے مطابق نوجوان کی لاش باتھ روم سے ملی ہے جسے بنگلے کے مالک نے مقامی نجی ہسپتال میں منقل کیا تھا، گلے پر نشانات ہیں تاہم پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی تعین ہو سکے گا کہ نوجوان نے خودکشی کی ہے یا پھر مبینہ طور پر قتل کیا گیا ہے۔

روزنامہ جنگ کے مطابق  ورثاء کا الزام ہے کہ نوجوان کو چوری کا الزام عائد کر کے قتل کیا گیا ہے۔پولیس حکام کے مطابق نوجوان کی شناخت عبدالرحمان کے نام سے ہوئی ہے جو تھر کا رہائشی ہے 9 سال سے گھریلو ملازم کی حیثیت سے کام کر رہا تھا۔

نوجوان کی لاش کو پوسٹمارٹم کےلیے ہسپتال منتقل کردیا گیا، ورثاء نے واقعہ کی تحقیقات اور انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں