Thursday, December 26, 2024
ہومPakistanسردی آنے کو مان گئی

سردی آنے کو مان گئی



(روزینہ علی)سرد ہوتے ہوتے سردی بالآخر آنے کو تیا ر ہو ہی  گئی ، میدانی علاقوں میں اب بھی سورج آنکھیں جمائے گا۔

موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ آئندہ روز اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے ،خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح/رات کےاوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے ،پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے جبکہ سیالکوٹ، نارووال ، گوجرانوالہ ،لاہور، شیخوپورہ، فیصل آباد،قصور،اوکاڑہ ، بہاولپور ،ملتان ،ڈی جی خان اور گردونواح میں صبح اور رات کے اوقات میں سموگ چھائے رہنے کی توقع ہے ۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے ،سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان  ہے ،کشمیر اور  گلگت بلتستان میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ظاہر کی گئی ہے ،آج ریکارڈکئے گئے کم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی03 اوراسکردو میں00ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں