Monday, January 6, 2025
ہومPakistanسرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹرز کی ہڑتال کیخلاف درخواست ناقابل سماعت قرار

سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹرز کی ہڑتال کیخلاف درخواست ناقابل سماعت قرار



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹرز کی جاری ہڑتال کیخلاف درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کر دی۔

 نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے شہری مظہر عباس کی متفرق درخواست پر سماعت کی۔درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال میں آتشزدگی کے واقعے پر ڈاکٹرز کو زیر حراست رکھا گیا، ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے ساہیوال واقعے کے بعد 15 جون سے سرکاری ہسپتالوں میں ہڑتال کر رکھی ہے۔

درخواست گزار کا کہنا تھا کہ وائے ڈی اے کی ہڑتال کے باعث مریض ایک سے دوسرے ہسپتال میں خوار ہو رہے ہیں، ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کو ہدایت جاری کی جائے کہ فوراً اپنی ہڑتال ختم کریں۔جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیئے کہ یہ حکومت کا مسئلہ ہے، ہمارا نہیں۔

بعدازاں عدالت عالیہ نے سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹرز کی جاری ہڑتال کے خلاف درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کر دی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں