Tuesday, January 7, 2025
ہومPakistanسعودی حکومت نے یاسر شامی کو حج 2024 کیلئے شاہی مہمان کے...

سعودی حکومت نے یاسر شامی کو حج 2024 کیلئے شاہی مہمان کے طور پر مدعو کرلیا



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سعودی عرب کی حکومت نے ڈیلی پاکستان سے تعلق رکھنے والے صحافی یاسر شامی کو حج 2024 کیلئے شاہی مہمان کے طور پر مدعو کرلیا.
سعودی حکومت نے 26 سال قبل دنیا بھر سے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو بطور شاہی مہمان حج کیلئے مدعو کرنے کا سلسلہ شروع کیا تھا. اب تک سعودی حکومت 60 ہزار سے زیادہ افراد کی میزبانی کرچکی ہے. رواں سال دنیا بھر سے 2322 لوگ سعودی حکومت کی میزبانی میں حج کا فریضہ سرانجام دیں گے. ان میں سے ایک ہزار لوگوں کا تعلق فلسطین سے ہے. یہ اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں شہید یونے والوں اور اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینیوں کے اہل خانہ ہیں.

اس کے علاوہ دنیا بھر سے 1100 انفلوئنسرز کو شاہی مہمان کے طور پر حج کیلئے مدعو کیا گیا ہے. پاکستان سے دو لوگوں کو اس سکیم میں شامل کیا گیا جن میں سے ایک صحافی یاسر شامی ہیں. یاسر شامی نے اپنی ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ اللہ نے انہیں  والدہ کی خدمت کا صلہ عطا کیا ہے. سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے صحافی یاسر شامی کو اس اہم فریضے کیلئے قبول ہونے پر مبارکباد دی گئی ہے.

“آتے ہیں وہی جن کو سرکار بلاتے ہیں” دو بار عمرہ کیلئے ویزہ لگا، ہر بار شرمندگی نے قدم روک لیے، ویزے ایکسپائر ہوگئے، یہ…

Posted by Yasir Shami on Sunday, June 2, 2024





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں