Wednesday, December 25, 2024
ہومPakistanسلمان اکرم راجہ اور سردار لطیف کھوسہ کو رہا کردیا گیا

سلمان اکرم راجہ اور سردار لطیف کھوسہ کو رہا کردیا گیا


پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سلمان اکرم راجہ اور سردار لطیف کھوسہ کو رات گئے رہا کر دیا گیا۔ احتجاج کے دوران پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ اور لطیف کھوسہ سمیت 20 سے زائد کارکنان کو گرفتار کیا گیا جبکہ سلمان اکرم راجہ کو پولیس نے اچھرہ مین روڈ پر احتجاج کرتے گرفتار کیا تھا۔

گزشتہ روز تحریک انصاف کی جانب سے ملک کے مختلف شہروں میں انتخابی دھاندلی کے خلاف احتجاج کیا گیا۔

احتجاج کے دوران پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ اور لطیف کھوسہ سمیت 20 سے زائد کارکنان کو گرفتار کیا گیا جبکہ سلمان اکرم راجہ کو پولیس نے اچھرہ مین روڈ پر احتجاج کرتے گرفتار کیا تھا۔

تاہم اب پی ٹی آئی کے دونوں رہنماؤں سلمان اکرم راجہ اور سردار لطیف کھوسہ کو شخصی ضمانت پر رہا کردیا گیا۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں