Saturday, December 28, 2024
ہومPakistanسموگ بھارت سب سے آگے لاہور کا دوسرا قاہرہ کا تیسرا نمبر

سموگ بھارت سب سے آگے لاہور کا دوسرا قاہرہ کا تیسرا نمبر



(24 نیوز)بھارت سموگ میں سب سے آگے، فضائی آلودگی میں دہلی 601 سکور سے پہلے، 247 سکور سے لاہور دوسرے اور 187 سکور سے قاہرہ تیسرے نمبر پر آ گیا ۔

سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ مشرقی ہواؤں کی تبدیلی اور مصنوعی بارش سے لاہور اور ملحقہ علاقوں میں سموگ انڈیکس میں کمی آ گئی ، اقدامات اور تمام اداروں کے کردار سے پنجاب کو سموگ سے نجات دلانے میں مدد ملے گی، ’’ڈی ٹاکس پنجاب مہم‘‘ سے راولپنڈی سمیت تمام علاقوں میں سموگ کی صورت حال میں بہتری ہو گی  ،لاہور میں سموگ سے بچاؤ کیلئے آپریشن پوری قوت سے جاری، لاہور میں دھواں پھیلانے والی بڑی گاڑیوں، ٹرکوں کے داخلے پربدستور پابندی عائد ہے ،سموگ سے بچاؤ کیلئے مشترکہ آپریشن ٹیم میں محکمہ تحفظ ماحول، ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی اور ٹریفک پولیس کے حکام شامل ہیں ۔

سموگ سے بچاﺅ کے لئے بڑی گاڑیوں کے لاہور میں داخلے پر سخت پابندی کا سلسلہ جاری  ہے ۔انہوں نے کہا کہ آپریشن کا مقصد بڑی اور زیادہ دھواں پھیلانے والی گاڑیوں کو لاہور میں آنے سے روکنا ہے۔لاہور میں اینٹری پوائنٹس پر گاڑیوں کی پڑتال کا عمل چوبیس گھنٹے بلا تعطل جاری ہے۔سینئر صوبائی وزیر پنجاب نے کہا کہ ہمیں اپنے علاقوں میں سموگ پھیلانے والے ذرائع کے تدارک کے بھرپور کوششیں جاری رکھنی ہیں ، سموگ سے بچاﺅ کے لئے ہر شہری کا تعاون لازمی ہے،فیلڈ میں موجود ای پی اے، پولیس، ٹرانسپورٹ، پنجاب حکومت کے تمام اداروں کی کاوشیں قابل تحسین ہیں ، انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ ماسک پہنیں اور غیر ضروری گھروں سے نہ نکلیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں