Wednesday, January 1, 2025
ہومPakistanسندھ فوڈ اتھارٹی نے 11 قسم کے سنیکس انسانی استعمال کیلئےغیر موزوں...

سندھ فوڈ اتھارٹی نے 11 قسم کے سنیکس انسانی استعمال کیلئےغیر موزوں قرار دیدیئے



(24نیوز) سندھ فوڈ اتھارٹی (ایس ایف اے) نے11 پیکڈ  سنیکس انسانی استعمال کیلئے غیر موزوں قرار دے دیئے۔

سندھ فوڈ اتھارٹی ( ایس ایف اے ) کے ڈائریکٹر جنرل مزمل حسین ہالیپوٹو نے کہا کہ سلینٹی ویجیٹیبل،سنیکرز ہاٹ مسالہ،  سنیکرز پیزا، ٹوئچ کلاسک، پوٹیٹو سٹکس، چیز بال مسالا، چیز بالز چیز، کائی کورین ہاٹ، کائی سپائسی مالا، کائی مالا ووک اور کائی کورین کیمچی کی جانچ کے ذریعے یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ انسان کی صحت کے لیے موزوں نہیں ہیں، اس سلسلے میں انہوں نے  مذکورہ کمپنی کی انتظامیہ کو 3 دن کے اندر مذکورہ مصنوعات کو مارکیٹ سے واپس لینے کی ہدایت کی ہے، انہوں نے کہا کہ ڈیڈ لائن کے بعد کمپنی کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

ٹیسٹ رپورٹس کی جانچ پڑتال سے پتا چلا کہ مصنوعات کم سے کم مطلوبہ سیفٹی اور معیار پر پورا نہیں اترتی ہیں اس لیے یہ انسانی استعمال کے لیے موزوں نہیں ہیں اور عوام کی صحت کے لیے ممکنہ طور خطرہ ہیں اور یہ قانون اور ضوابط کی سنگین خلاف ورزی بھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: میٹرو بس سروس بند کر دی گئی





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں