Sunday, December 29, 2024
ہومPakistanسندھ کی جامعات کی گرانٹ بند کرنے کے حوالے سے چیئرمین ایچ...

سندھ کی جامعات کی گرانٹ بند کرنے کے حوالے سے چیئرمین ایچ ای سی کا بیان آ گیا



کراچی(نیوز ڈیسک)سندھ کی جامعات کی گرانٹ بند کرنے کے حوالے سے چیئرمین ایچ ای سی کا بیان آ گیا . تفصیلات کے مطابق  وفاقی ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیرمین ڈاکٹر مختار احمد نے کہا ہے کہ یکم جون 2024 سے صوبائی جامعات کی گرانٹ بند نہیں کی جارہی ہے۔ جو گرانٹ جامعات کو پہلے ملتی تھی وہ بدستور جاری رہے گی۔

  “جنگ “سے خصوصی گفتگو  میں انہوں نے کہا کہ بچھلے دور میں سابق وفاقی سکریٹری تعلیم وسیم اجمل کے وقت میں صوبائی جامعات کو گرانٹ بند کرنے کی بات کہی گئی تھی جو اس وقت تجویز کی حد تک تھی تاہم ہائر ایجوکیشن نے اس تجویز کی مخالفت کی ہے کیونکہ مشترکہ مفادات کی کونسل کی منظوری کے بغیر صوبائی جامعات کی گرانٹ بند نہیں کی جاسکتی ہے۔

 انھوں نے کہا سندھ حکومت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت نے صوبائی جامعات کی گرانٹ میں نمایاں اضافہ کیا ہے اور سنا ہے کہ سندھ حکومت اب گرانٹ کو 26 ارب روپے سے بڑھا کر 40 ارب روپے کررہی ہے امید ہے کہ اس سے سندھ کی جامعات کے مالی مسائل میں کمی آئے گی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں