Wednesday, January 8, 2025
ہومPakistanسنگین جرائم میں مطلوب اشتہاری وطن واپسی پر گرفتار

سنگین جرائم میں مطلوب اشتہاری وطن واپسی پر گرفتار



(طیب سیف)وفاقی تحقیقات ادارے (ایف آئی اے)امیگریشن نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر  کارروائی کرتے ہوئے سنگین جرائم میں مطلوب اشتہاری ملزم کو گرفتارکرلیا۔

ملزم حسین علی فلائٹ نمبر 9P-743 کے ذریعے اٹلی سے پاکستان پہنچا تھا،ملزم پنجاب پولیس کو مطلوب تھا،اس کے خلاف اقدام قتل کے تحت تھانہ ٹانڈہ گجرات میں مقدمہ درج تھا۔

حسین علی 2022 سے پنجاب پولیس کو مطلوب تھا،ملزم کا نام سٹاپ لسٹ میں شامل تھا،ملزم کو گرفتار کر کے پنجاب پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: جان ابراہم صحافی کے سوال پر آپے سے باہر ,سنگین دھمکی دیدی





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں