Thursday, December 26, 2024
ہومPakistanشو کاز ملنے پر زین قریشی نے استعفیٰ دیدیا

شو کاز ملنے پر زین قریشی نے استعفیٰ دیدیا


(طیب سیف )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی زین قریشی  نے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر  کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔

 تفصیلات کے مطابق زین قریشی نے پی ٹی آئی قیادت کی جانب سے شو کاز نوٹس ملنے پر عہدے سے استعفی دے دیا،زین قریشی کا کہنا تھا کہ میں نے پارٹی کی جانب سے بھیجے گئے شو کاز نوٹس کا جواب دے دیا ہے، آزادانہ اور شفاف انکوائری اور پارٹی کے حامیوں کے جذبات کو تسلیم کرتے ہوئے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر کے عہدے سے استعفیٰ دے رہا ہوں،میں اپنی پارٹی، اپنے لیڈر بانی پی ٹی آئی اور اپنے والد کا وفادار تھا، ہوں اور رہوں گا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں