Monday, January 6, 2025
ہومPakistanصدر آصف زرداری کی شہید میجر بابر خان کی رہائشگاہ آمد، شہید...

صدر آصف زرداری کی شہید میجر بابر خان کی رہائشگاہ آمد، شہید کے بیٹے کو پیار کیا


صدر مملکت آصف علی زرداری میانوالی میں شہید میجر بابر خان کے گھر پہنچے جہاں انہوں نے شہید کے بچے کو گود میں لے کر پیار کیا۔

صدر آصف علی زرداری نے ژوب میں شہید ہونے والے میجر بابر خان کیلئے فاتحہ خوانی کی اور شہید میجر بابر خان کو وطن کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرنے پر خراج عقیدت پیش کیا۔

آصف زرداری نے میجر بابر شہید کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کیا، شہید کے بچے کو گود میں لے کر بھی پیار کیا۔

میجر بابر خان گزشتہ ہفتے بلوچستان میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن میں شہید ہوئے تھے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں