Monday, January 6, 2025
ہومPakistanصدر مملکت آصف علی زرداری کی کراچی آمد، مراز قائد پر حاضری

صدر مملکت آصف علی زرداری کی کراچی آمد، مراز قائد پر حاضری



کراچی ( اسٹاف رپورٹر) صدر پاکستان آصف علی زرداری منصب سنبھالنے کے بعد پہلی بار کراچی پہنچ گئے اور مزار قائد پر حاضری دی۔ انہوں نے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی قبر پر پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی، صدر مملکت کو مزار قائد پہنچنے پر گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔ قبل ازیں صدر آصف علی زرداری راولپنڈی کی نورخان ایئربیس سے خصوصی طیارے میں روانہ ہو کر کراچی پہنچے۔ فیصل ایئر بیس پر وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ، گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور دیگر نے صدر مملکت کا استقبال کیا۔ بعدازاں صدر مملکت آصف علی زرداری نے مزار قائد پر حاضری دی۔صدرمملکت آصف علی زرداری کو مزار قائد پہنچنے پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، صدر مملکت نے بانی پاکستان کو خراج عقیدت پیش کیا اور مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی درج کیے۔گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور وزیراعلی سندھ بھی صدر مملکت کے ہمراہ موجود تھے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں