Saturday, January 4, 2025
ہومPakistanصنم جاوید کے سینیٹ کے کاغذات نامزدگی پر دستخط کے سلسلے میں...

صنم جاوید کے سینیٹ کے کاغذات نامزدگی پر دستخط کے سلسلے میں دائر درخواست پر فیصلہ آگیا



 لاہور (آئی ا ین پی ) الیکشن کمیشن نے صنم جاوید کے سینیٹ کے کاغذات نامزدگی پر دستخط کی درخواست مسترد کردی ،  الیکشن کمیشنر پنجاب نے صنم جاوید کے والد کی درخواست پر فیصلہ سنایا۔

 الیکشن کمیشن نے قرار دیا کہ امیدواروں کے کاغذات پر جیلوں میں دستخط کروانا ہمارا اختیار نہیں۔ صنم جاوید کے والد نے کاغذات پر دستخط کے لیے عدالتوں سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔  

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف پنجاب سینیٹ الیکشن کیلیے امیدواروں کا اعلان کردیا۔ پی ٹی آئی نے حامد خان، سعید زلفی بخاری، صنم جاوید اور یاسمین راشد کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں