Tuesday, January 7, 2025
ہومPakistanصوابی میں تھانے کی عمارت میں دھماکہ 17 افراد زخمی

صوابی میں تھانے کی عمارت میں دھماکہ 17 افراد زخمی



صوابی (ڈیلی پاکستان آن لائن) صوابی میں تھانے کے اندر زور دار دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں عمارت زمین بوس ہوگئی جبکہ 17 افراد زخمی ہوگئے۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق ضلعی پولیس آفیسر نے کہا کہ دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جارہا ہے جبکہ اس کے باعث عمارت کو نقصان پہنچا ہے۔ واقعے کے بعد جائے وقوعہ پر ریسکیو رضاکار اور فائر بریگیڈ کی گاڑیاں پہنچ گئی ہیں جبکہ سیکیورٹی کو ہائی الرٹ بھی کردیا گیا ہے۔ جائے وقوعہ پر ریسکیو رضاکاروں نے امدادی کام شروع کرتے ہوئے زخمیوں کو طبی امداد کے لیےہسپتال منتقل کردیا جبکہ بم ڈسپوزل سکواڈ کو بھی طلب کرلیا گیاہے۔ عمارت کے مال خانے میں دہشت گردوں سے برآمد ہونے والا بارودی مواد شارٹ سرکٹ کے باعث دھماکے سے پھٹ گیا اور متعدد دھماکے ہوئے ہیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں