Tuesday, January 7, 2025
ہومPakistanصوابی کے علاقے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے 2 بھائیوں کو...

صوابی کے علاقے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے 2 بھائیوں کو قتل کردیا



پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ضلع صوابی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے 2 سگے بھائیوں کو قتل کردیا۔ 

تفصیلات کے  مطابق صوابی کے علاقے شاہ منصور نہر کے قریب زیدہ بائی پاس پر نامعلوم افراد نےفائرنگ کی، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 سگے بھائی جاں بحق ہوئے،دونوں بھائی کار میں سوار  تھے کہ پہلے سے تاک میں بیٹھے نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی ، ملزمان واردات کے بعد بآسانی سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔جاں بحق ہونے والے دونوں افراد کا تعلق پشاور سے تھا،دونوں بھائیوں کی شناخت سلمان اور کامران کے نام سے ہوئی،پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو شاہ منصور ہسپتال منتقل کرکے تفتیش شروع کردی ۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں