Wednesday, January 1, 2025
ہومPakistanعام انتخابات میں بڑے بڑے برج الٹ گئے

عام انتخابات میں بڑے بڑے برج الٹ گئے


عام انتخاباے میں غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق سعد رفیق، مولانا فضل الرحمان، سراج الحق، اور پرویز خٹک کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار سردار لطیف کھوسہ کامیاب ہو گئے۔ لطیف کھوسہ نے 1 لاکھ 17 ہزار 109ووٹ لیے جبکہ خواجہ سعد رفیق 77ہزار 709 ووٹوں سے دوسرے نمبر پر رہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری کیے گئے بیان میں سعد رفیق نے سردار لطیف کھوسہ کو کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کی۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ عوامی فیصلے پر خوش دلی سے سر تسلیم خم، اللّٰہ کریم آنے والی پارلیمان کو متحد ہو کر قومی بحرانوں پر قابو پانے کی توفیق و تقویت عطا فرمائے۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق عام انتخابات میں شکست کھاگئے۔

غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق جماعت اسلامی کےا میر سراج الحق لوئر دیر 1 سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 6 سے کامیاب نہ ہوسکے۔ این اے 6 لوئر دیر 1 سے آزاد امیدوار محمد بشیر خان نے سراج الحق کو شکست دی۔

مولانا فضل الرحمان کو ڈیرہ اسماعیل خان میں علی امین گنڈاپور سے شکست ہو گئی۔

حلقہ این اے 44 ڈیرہ اسماعیل خان کے تمام 358 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار علی امین خان گنڈا پور 92612 ووٹ لے کرکامیاب ہو گئے جبکہ جے یو آئی ف کے مولانا فضل الرحمان 59364 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

سابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا اور پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کے سربراہ پرویز خٹک قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستیں ہار گئے جبکہ سابق وزیراعلیٰ کے پی محمود خان کو بھی شکست ہو گئی۔

پرویز خٹک کو پی پی 87 نوشہرہ میں آزاد امیدوار خلیق الرحمان نے شکست دی، پرویز خٹک نے 18176 ووٹ لیے جبکہ خلیق الرحمان نے 44762 ووٹ حاصل کیے۔

بیرسٹر گوہر، علی محمد خان، اسد قیصر نے قومی اسمبلی کی نشستیں جیت لیں جبکہ گجرات میں چوہدری پرویز الٰہی کو سالک حسین کے ہاتھوں شکست ہو گئی۔

اب تک قومی اسمبلی کی 88 نشستوں میں کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج سامنے آئے ہیں جس میں سے 41 نشستوں پر پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار کامیاب قرار پائے جبکہ 27 نشستیں ن لیگ نے جیت لیں اور 21 پر پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدواروں نے میدان مار لیا۔ تین نشستوں پر آزاد امیدوار کامیاب رہے جبکہ ایک ایک نشست جے یو آئی، ایم کیو ایم پاکستان اور مسلم لیگ ق نے جیتی۔

 




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں