Friday, January 3, 2025
ہومPakistanعلی وزیر کی نظر بندی میں مزید 15روز کی توسیع

علی وزیر کی نظر بندی میں مزید 15روز کی توسیع


سابق ایم این اے علی وزیر—فائل فوٹو

راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ نے سابق ایم این اے علی وزیر کی نظر بندی میں مزید 15روز کی توسیع کر دی۔

ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے علی وزیر کے خلاف تھری ایم پی او کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

سابق ایم این اے علی وزیر اڈیالہ جیل راولپنڈی میں نظر بند ہیں، ضلعی انتظامیہ نے  ان کو 4 سے 19ستمبر تک نظر بند رکھنے کے احکامات جاری کیے تھے۔

نئے احکامات کے تحت علی وزیر کو 4 اکتوبر تک نظر بند رکھا جائے گا۔

علی وزیر کے وکلاء نے تھری ایم پی او احکامات کے خلاف لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ سے رجوع کر رکھا ہے۔

جسٹس چوہدری عبدالعزیز 24 ستمبر کو نظر بندی کے احکامات کے خلاف درخواست پر سماعت کریں گے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں