Tuesday, January 7, 2025
ہومPakistanعمران خان نے سوشل میڈیا پر گالیوں کی نئی ڈکشنری دی احسن...

عمران خان نے سوشل میڈیا پر گالیوں کی نئی ڈکشنری دی احسن اقبال



(اشتیاق ربانی) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان نے نوجوانوں کو گمراہ کیا، سوشل میڈیا پر گالیوں کی نئی ڈکشنری دی۔

سیکرٹری جنرل مسلم لیگ ن کا این اے 56 منڈی خیل میں انتخابی مہم کے دوران کارنر میٹنگ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے نوجوانوں کو ورغلایا اور اپنے کارکنوں کے ذریعے جناح ہاؤس کو جلایا۔

یہ بھی پڑھیے: وہ بھی تو کسی ماں کے بچے ہیں؛جج ابوالحسنات کے شاہ محمود کی تکرار پر اہم ریمارکس

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والوں نے شہید کرنل شیر خان کے مجسمے سے فٹبال کھیلا، چھاؤنیوں پر حملے کیے اور فوجی تنصیبات پر حملے کرکے شہداء کی یادگاروں کو نقصان پہنچایا جو کسی صورت برداشت نہیں کیا جاسکتا ہے۔

احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ ایک مذہبی جماعت ناموس رسالتؐ کے نام پر ووٹ مانگ رہی ہے، جو مذہبی جماعت کو ووٹ نہ دے گا کیا وہ کافر ہے، ووٹ تو ہر شہری کا ذاتی حق ہے جسے استعمال کرنے میں آزاد ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ پاکستان کی بانی جماعت ہے جس نے ہمشہ ترقی اور خدمت کی سیاست کی ہے، بلاول بھٹو بانی پی ٹی آئی کا چربہ بننے کی کوشش کر رہے ہیں، بدتمیزی کی سیاست فیل ہوچکی ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں