کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایم کیو ایم پاکستان کے ڈپٹی کنوینر مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ عوام کے پاس عمران خان کی صورت میں ایک ہتھیار آ گیا ہے جو وہ 70 سال سے حکمرانی کرنے والوں کے خلاف استعمال کررہے ہیں۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب پی ٹی آئی کہہ رہی ہے کہ انہوں نے 100 نہیں 180نشستیں جیتی ہیں،تمام سیاسی جماعتیں یہ سوچیں کہ یہ ووٹ عمران خان کی محبت میں پڑ رہا ہے یا ان جماعتوں کی نفرت میں؟ اس وقت صورتحال ایسی ہے کہ جیتنے اور ہارنے والا دونوں احتجاج کررہے ہیں،آج جو لوگ عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں وہ باقی سیاسی پارٹیوں سے ضد میں کھڑے ہیں،عمران خان ضد کی علامت ہے ،عوام کو عمران خان کےساتھ محبت نہیں بلکہ دوسری سیاسی پارٹیوں کے ساتھ نفرت ہے کیونکہ عمران خان نے بھی صرف باتوں کا ٹورنامنٹ کیا ہے اور کچھ نہیں۔