Monday, January 6, 2025
ہومPakistanفیصل آباد: الٹراساؤنڈ میں تیسری بیٹی کا پتہ چلنے پر شوہر نے...

فیصل آباد: الٹراساؤنڈ میں تیسری بیٹی کا پتہ چلنے پر شوہر نے حاملہ بیوی کو قتل کردیا


فوٹو فائل

پنجاب کے شہر فیصل آباد میں الٹراساؤنڈ میں تیسری بیٹی کا پتہ چلنے پر شوہر نے حاملہ بیوی کو قتل کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فیصل آباد کے کھرڑیانوالہ میں شوہر نے تشدد کرکے حاملہ بیوی کو قتل کیا۔

پولیس نے مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے اپنے بہنوئی کے ساتھ مل کر بیوی کو تشدد کا نشانہ بنایا، جس سے اس کی حالت غیر ہوگئی اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گئی۔

پولیس کے مطابق ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، مزید تفتیش جاری ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں