Tuesday, January 7, 2025
ہومPakistanقومی اقتصادی پروگرام ’اُڑان پاکستان‘ کی افتتاحی تقریب

قومی اقتصادی پروگرام ’اُڑان پاکستان‘ کی افتتاحی تقریب


وزیرِ اعظم شہباز شریف— فائل فوٹو

وزیرِ اعظم شہباز شریف آج 5 سالہ قومی اقتصادی پروگرام اُڑان پاکستان کا اجرا کریں گے۔

اڑان پاکستان کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے، کائبور اس وقت 12فیصد کے قریب ہے۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ کائبور ریٹ نجی شعبے کے لیے بہت اہم ہے، ملک میں براہ راست سرمایہ کاری تیزی کے ساتھ آرہی ہے، پاکستان کا اسٹاک ایکسچینج ریکارڈ قائم کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ افراطِ زر 38 فیصد سے کم ہو کر 5 فیصد پر آگیا ہے، پاکستان اسٹاک مارکیٹ دنیا کی دوسری بڑی مارکیٹ بن گئی ہے۔

وزارتِ منصوبہ بندی کے مطابق قومی اقتصادی پلان 2024ء سے 2029ء تک محیط ہو گا۔

2029ء تک برآمدات کو سالانہ 60 ارب تک بڑھایا جائے گا، سالانہ آئی ٹی گریجویٹس کی تعداد میں ہزاروں افراد کا اضافہ کیا جائے گا۔

پاکستان کو 2035ء تک 1000 ارب ڈالرز کی معیشت کی بنیاد فراہم کی جائے گی۔

اس پروگرام میں آئی ٹی کی برآمدات، ای پاکستان، ماحولیات اور توانائی کو خصوصی اہمیت دی گئی ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں