Saturday, January 4, 2025
ہومPakistanلاہور ہائیکورٹ کی نوازشریف کی کامیابی کیخلاف درخواستگزار کو ریٹرننگ افسر کو...

لاہور ہائیکورٹ کی نوازشریف کی کامیابی کیخلاف درخواستگزار کو ریٹرننگ افسر کو درخواست دینے کی ہدایت 



لاہور ہائیکورٹ کی نوازشریف کی کامیابی کیخلاف درخواستگزار کو ریٹرننگ افسر کو …

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے نوازشریف کی کامیابی کیخلاف درخواستگزار کو ریٹرننگ افسر کو درخواست دینے کی ہدایت کردی۔

نجی ٹی وی چینل  جیو نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ  میں الیکشن میں نوازشریف کی کامیابی کیخلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس علی باقر نجفی نے این اے 130سے امیدوار اشتیاق چودھری کی درخواست پر سماعت کی۔

درخواستگزار نے کہاکہ نوازشریف کو مبینہ طور پر دھاندلی  کے ساتھ کامیاب کرایا گیا،اس حلقے سے میں بھی امیدوار تھا،14امیدواروں کو صفر ووٹ ملے،عدالت نے استفسار کیاکہ کیا آپ نے ریٹرننگ افسر کو درخواست دی، درخواست گزار نے کہاکہ عدالت میری اس پٹیشن کو ہی درخواست تصور  کرلے،عدالت نے درخواستگزار کو ریٹرننگ افسر کو درخواست دینے کی ہدایت کردی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں