Wednesday, January 1, 2025
ہومPakistanلیبیا کشتی حادثے میں گرفتار انسانی اسمگلر کو 20 سال قید

لیبیا کشتی حادثے میں گرفتار انسانی اسمگلر کو 20 سال قید


لیبیا کشتی حادثے میں ملوث ایک انسانی اسمگلر کو عدالت نے 20 سال قید کی سزا سنا دی ہے، مقدمے کی سماعت گوجرانوالا کے اسپیشل جج سینٹرل محمد نعیم کی عدالت میں ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ اسپیشل جج سینٹرل کی عدالت میں لیبیاکشتی حادثے سے متعلق سماعت ہوئی، عدالت نے ملزم شہزاد الٰہی کو 20 سال قید اور 14 لاکھ جرمانے کی سزا سنائی ہے۔

استغاثہ کے مطابق ملزم نے بذریعہ ہوائی جہاز اٹلی بھجوانےکا جھانسہ دے کر 24 لاکھ روپے وصول کیے اور بعد میں غیر قانونی طور پر لیبیا بھجوا دیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم نے شہری کو اٹلی بھجوانے کے نام پر 23 لاکھ روپے وصول کیے تھے، احسن اقبال نامی متاثرہ شہری لیبیا کشتی حادثے میں جاں بحق ہوگیا تھا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم کیخلاف 2023 میں کمپوزیٹ سرکل گوجرانوالہ میں مقدمہ درج ہوا تھا۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں