Saturday, January 4, 2025
ہومPakistanمدارس بل کی منظوری پر جمعیت علمائے اسلام کا موقف بھی آ...

مدارس بل کی منظوری پر جمعیت علمائے اسلام کا موقف بھی آ گیا



(عثمان خان)جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی)رہنما حافظ حمد اللہ نے دینی مدارس بل پر صدر کے دستخط پر بیان میں کہا ہے کہ دونوں ایوانوں سے پاس شدہ مدارس بل پر دستخط کرنےسے دینی حلقوں میں صدر کے وقار میں اضافہ ہوا ۔

رہنما جے یو آئی کاکہنا ہے کہ صدر کے مدارس بل پر دستخط کرنے سے پارلیمنٹ کی بالادستی بھی ثابت ہوگئی،بل پر دستخط کرنے سے صدر نے قوم اور دینی حلقوں پر بڑا احسان کیا جس پر ہم ان کے مشکور ہیں،ان کاکہناتھا کہ پارلیمان کے بنائے ہوئے قانون پر دستخط سے مولانافضل الرحمن کا موقف تسلیم کیا گیا،لہٰذا قوم جے یو آئی کے کارکنان اور مدارس مبارکباد کے مستحق ہیں. 

حافظ حمداللہ کا کہناتھا کہ وزیراعظم اور وفاقی کابینہ نے بھی مدارس معاملے میں آخرکار مثبت کردار ادا کیا جو قابل تحسین ہے ،مولانا فضل الرحمن اور دینی مدارس کے قائدین کے کوششوں سے یہ معرکہ سر ہوا،ان کاکہناتھا کہ دینی مدارس کی ملک میں’’ان گنت‘‘ خدمات ہیں جس کونظر انداز کرنا ناانصافی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:افسوسناک خبر!جنوبی کوریا کے بعد ایک اور ملک کا طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں