Tuesday, January 7, 2025
ہومPakistan مذاکرات میں بانی پی ٹی آئی کی رہائی سے متعلق کیا بات ...

 مذاکرات میں بانی پی ٹی آئی کی رہائی سے متعلق کیا بات  ہوئی؟ رانا ثناء اللّٰہ نے کھل کر بتا دیا



 اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) مذاکرات میں بانی پی ٹی آئی کی رہائی سے متعلق کیا بات  ہوئی؟ وزیراعظم کے سیاسی امور کے مشیر  رانا ثناء اللّٰہ نے کھل کر بتا دیا۔

تفصیلات کے مطابق  “جیو نیوز” کے پروگرام “آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ” میں بات کرتے ہوئےرانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ  حکومت پی ٹی آئی مذاکرات میں بانی پی ٹی آئی کے باہر آنے سے متعلق کوئی بات یا پیشرفت نہیں ہوئی ہے۔ حکومت نے بھی پی ٹی آئی کو بانی پی ٹی آئی کی رہائی سے متعلق کوئی پیشکش نہیں کی ۔ پی ٹی آئی کا اسٹیبشلمنٹ کے ساتھ کوئی بیک ڈور رابطہ بحال نہیں ہوا۔ مذاکرات کا تیسرا دور اگلے ہفتے لے کر جانے کی بات بھی پی ٹی آئی کی طرف سے آئی تھی۔ 

رہنما مسلم لیگ (ن )نے کہا کہ پی ٹی آئی کی کمیٹی نے کہا بانی سے رہنمائی حاصل کرنی ہے مزید وقت چاہیے، سلمان اکرم راجہ  اور علی امین گنڈاپور نےاجلاس میں بات کی اور مثبت باتیں کیں،  کمیٹی اجلاس میں پی ٹی آئی اراکین کا انداز بہت مثبت تھا۔ ہم نے مذاکرات کےلیے کوئی شرط نہیں رکھی، ہم جب اپوزیشن میں تھے تب بھی مذاکرات کی پیشکش کی تھی، ہم نے پی ٹی آئی کی کمیٹی سے بغیر کسی شرط کے بات چیت کی ہے، پی ٹی آئی مطالبات لکھ کر دے گی تو جواب بھی ہم بلیک اینڈ وائٹ میں دیں گے۔

رانا ثناء نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے مطالبے پر ہم سوال کریں گے کہ حکومت سے یہ مطالبہ کیسے بنتا ہے؟، اسٹیبلشمنٹ نے نہ ہمیں مذاکرات کرنے کا کہا اور مذاکرات سے روکا بھی نہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر نے پریس کانفرنس میں کہا سیاسی جماعتیں آپس میں بات کریں۔ 24 نومبر سے پہلے رابطے تھے، 25 اور 26 نومبر کی درمیانی رات بھی بات ہوئی، کسی نے ان کو نہیں کہا تھا کہ 15 دن میں رہائی ہوجائے گی ، یہ بات غلط تھی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں