Tuesday, January 7, 2025
ہومPakistan مریضوں , مسائل, فوری حل جنرل ہسپتال, کھلی کچہری,فیصلہ

 مریضوں , مسائل, فوری حل جنرل ہسپتال, کھلی کچہری,فیصلہ



(24 نیوز)پرنسپل لاہور جنرل ہسپتال امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر الفرید ظفر  نے مریضو ں کے مسائل کے فوری ازالے کیلئے ادارے میں کھلی کچہری منعقد کرنے کا فیصلہ  کرلیا ۔ 

جنرل ہسپتال  میں مریضوں اور ملازمین کی فلاح کے لئے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی پالیسی کے مطابق کھلی کچہری ہوگی ، یکم جنوری 2025سے روزانہ ایڈمن بلاک میں صبح 10تا 11بجے تک شہری کھلی کچہری میں آ سکیں گے۔

 جنرل ہسپتال میں پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر الفرید ظفر شہریوں و ملازمین کے خود مسائل سنیں گے ، اس حوالے سے کھلی کچہری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ، پرنسپل پروفیسر الفرید ظفر نے ڈاکٹریحیٰ سلطان کوکو آرڈینیٹرمقرر کر دیا  کیا ہے  ۔

پرنسپل پروفیسر الفرید ظفر نے کہا کہ  کھلی کچہری کے انعقاد سے ادارے کی کارکردگی میں مزید نکھار آئے گا، کھلی کچہری کے اوقات میں ہسپتال میں معمول کی سرگرمیاں اور کام جاری رہے گا۔انہوں نے  ایم ایس، نرسنگ انتظامیہ،سوشل ویلفئیر آفیسرز، بلڈ بینک عملے و دیگر ڈاکٹرز کو دفاتر میں رہنے کی ہدایت  جاری کر دیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں