Monday, December 30, 2024
ہومPakistanملائیشین وزیراعظم دورہ پاکستان مکمل کرکے ملائیشیا روانہ

ملائیشین وزیراعظم دورہ پاکستان مکمل کرکے ملائیشیا روانہ



(ویب ڈیسک)ملائیشین وزیراعظم انور ابراہیم 3 روزہ دورہِ پاکستان مکمل کرکے ملائیشیا روانہ ہوگئے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف، اسحاق ڈار اور جام کمال نے انور ابراہیم کوالوداع کیا،وزیراعظم نے کہا پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں جو دہائیوں پر محیط ہیں۔

انورابراہیم سے پاکستان اور ملائیشیا کےدرمیان تعلقات کی مزید مضبوطی پر اتفاق ہوا،ملائیشین وزیراعظم انور ابراہیم علامہ اقبال کے مداح ہیں جو فخر کی بات ہے۔

انور ابراہیم کے پاکستانی عوام اور حکومت کیلئے نیک خواہشات کے تہہ دل سے مشکور ہیں،بزنس فورم میں دونوں ممالک کےدرمیان تجارت کے فروغ پر مثبت پیش رفت ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں :حزب اللہ کے شہید سربراہ حسن نصراللّٰہ کی بیروت میں رازداری کیساتھ خفیہ مقام پر امانتاً تدفین

پاکستان کی ملائیشیاسے تجارت کے فروغ سے ملکی برآمدات میں اضافہ ہوگا،تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں کا تبادلہ ہوا۔

ملائیشیا کو گوشت اور چاول کی برآمدات میں اضافہ اور طریقہ کار کو سہل بنایا جائے گا،انفارمیشن ٹیکنالوجی میں تعاون اور الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری و تجارت میں اضافے پر بھی اتفاق ہوا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں