Wednesday, January 1, 2025
ہومPakistanملک دشمن تنظیم اداروں میں ٹکراؤ کا تاثر پیدا کرنے کی کوشش...

ملک دشمن تنظیم اداروں میں ٹکراؤ کا تاثر پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہے، آئی جی پنجاب پولیس



انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ بہاول نگر واقعہ سے متعلق سوشل میڈیا پر اداروں میں ٹکراؤ کا تاثر دینے کی کوشش کی گئی، ملک دشمن کالعدم تنظیم اداروں میں ٹکراؤ کا تاثر پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

بہاول نگر واقعہ کے حوالے سے اپنے بیان میں ڈاکٹر عثمان کا کہنا تھا کہ پولیس کا مورال وہ بنیاد ہے جس سے ہم دہشت گردوں اور ڈاکوؤں سے لڑتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دونوں اداروں نے مشترکہ طور پر اس کا فوری ایکشن لیا، آر پی او بہاولپور اور آرمی کی مقامی کمانڈ نے علاقے کا دورہ کیا۔

آئی جی پنجاب پولیس کا کہنا تھا کہ ملک دشمن کالعدم تنظیم اداروں میں ٹکراؤ کا تاثر پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ مایوسی پھیلانے کےلیے پرانی ویڈیوز کو بھی سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا۔

ڈاکٹر عثمان کا کہنا تھا کہ اسپیشل انیشئیٹو پولیس اسٹیشنز کے ایس او پی فالو نہ کرنے کے باعث واقعہ پیش آیا۔ دونوں اداروں نے مل کر معاملے کو خوش اسلوبی سے حل کیا۔

آئی جی پنجاب پولیس نے کہا کہ آئی ایس پی آر کے مطابق جوائنٹ انوسٹی گیشن انکوائری قائم کردی گئی ہے، انوسٹی گیشن انکوائری کے دوران قانون کے تقاضوں کو پورا کیا جائے گا۔

انکا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے بھی واقعہ کے ذمہ داران کے تعین کےلیے انکوائری کمیٹی بنادی۔ انکوائری کمیٹی میں مسلح افواج، پنجاب پولیس اور سول حکام شامل ہیں۔

ڈاکٹر عثمان انور کے مطابق پولیس اور فورس کے درمیان فیملی جیسے رشتے کو توڑنے کی ناکام کوشش کی گئی، فورس پر لازم ہے سوشل میڈیا ٹرولنگ یا غیر ضروری تنقید پر کان نہ دھرے۔

آئی جی پنجاب پولیس کا کہنا تھا کہ پولیس نے میانوالی، ڈی جی خان، جڑانوالہ ہر جگہ وطن دشمنوں کے عزائم ناکام بنائے۔ ملک و قوم کی خدمت اور حفاظت پولیس کا نصب العین ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں