Thursday, December 26, 2024
ہومPakistanمیرپور آزادکشمیر کار اور ٹرک میں خوفناک تصادم 2افراد جاں بحق

میرپور آزادکشمیر کار اور ٹرک میں خوفناک تصادم 2افراد جاں بحق



(زاہد بشیر چودھری)میرپور آزاد کشمیر میں کار اور ٹرک کے تصادم میں 2افراد جاں بحق اور 2زخمی ہو گئے۔ 

تفصیلات کے مطابق میرپور آزادکشمیر میں کاکڑہ ٹاؤن کے مقام پر کار اور ٹرک کے درمیان خوفناک تصادم ہوا ہے،جس سے کار سوار مرد اور خاتون موقع پر جاں بحق  ہو گئے، ریسکیو اور دیگر ٹیمیں کار سوار افراد کو نکالنے میں مصروف  ہیں۔

حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا،حادثے  میں کار سوار 2افراد شدید  زخمی بھی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیاگیا ،تاحال جاں بحق ہونے والوں کو کار سے نہ نکالا جا سکا،

جاں بحق و زخمی ہونے والوں کا تعلق گجرات ڈنگہ سے بتایا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کو بڑا دھچکا۔اہم فاسٹ بولر پاؤں کی تکلیف کا شکار





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں