Saturday, December 28, 2024
ہومPakistanنواز شریف سے وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کی ملاقات

نواز شریف سے وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کی ملاقات


فائل فوٹو

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف سے وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ملاقات کی۔

ذرائع کے مطابق مری میں ہونے والی ملاقات میں سپریم کورٹ کے فیصلے اور سیاسی صورتحال پر مشاورت کی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے دیگر پارٹی رہنماؤں سے بھی فرداً فرداً ملاقات کرکے مختلف آپشنز پر مشاورت کی۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی ہدایات سے متعلق پارٹی رہنماؤں کو جلد آگاہ کردیا جائے گا۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت مری میں آج ہونے والا اجلاس محرم الحرام کے باعث ملتوی کردیا گیا ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں