Saturday, January 4, 2025
ہومPakistanنیب نے ایل این جی ریفرنس واپس لے لیا، شاہد خاقان عباسی...

نیب نے ایل این جی ریفرنس واپس لے لیا، شاہد خاقان عباسی الزامات سے بری


فائل فوٹو

سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے سابق خاوند خاور مانیکا نے عدت میں نکاح کے کیس میں اپیلوں کی سماعت کرنے والے جج پر اعتراض کرتے ہوئے جج کی تبدیلی کی درخواست کی ہے۔

عمران خان اور بشری بی بی کی سزا کے خلاف مرکزی اپیلوں پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شاہ رخ ارجمند سماعت کر رہے ہیں۔

عدت نکاح کیس میں شکایت کنندہ خاور مانیکا نے منگل کو سماعت کے دوران جج شاہ رخ ارجمند پر عدم اعتماد کا اظہار کیا اور کہا کہ انہیں نہیں لگتا ہے اس عدالت میں انصاف ہو گا، اس لیے کیس کو کسی اور عدالت میں منتقل کر دیا جائے۔

اس پر جج شاہ رخ ارجمند نے کہا کہ اپیل کی اسٹیج پر کیس کسی اور عدالت میں منتقل نہیں کر سکتا۔

جج شاہ رخ ارجمند نے کہا “آپ نے یہ کیسے سوچ لیا کہ میں پاکستان تحریکِ انصاف پی ٹی آئی کے لیے ہمدردی رکھتا ہوں۔ آپ بتائیں مجھ پر کیا الزام ہے۔”

فاضل جج نے کہا کہ ان کے 21 سالہ عدالتی کریئر میں پہلی مرتبہ ہے کہ کسی شخص نے ان پر اعتراض اٹھایا ہے۔

کمرۂ عدالت میں موجود پی ٹی آئی کے وکیل سلمان اکرم راجا نے مؤقف اختیار کیا کہ یہ عدالت پر دباؤ ڈالنے کی کوشش ہے۔ ایک جملہ لکھ کر کہہ رہے ہیں کہ کیس نہ سنیں کہ جج صاحب کی پی ٹی آئی کے ساتھ ہمدردی ہے۔

وکیل سلمان اکرم راجا نے مزید کہا کہ کیس ٹرانسفر کرنے کا کہنا توہینِ عدالت ہے۔ یہ عدالت اس ڈرامے کے تابع نہیں ہو سکتی ۔یہ عدالت کی توقیر کا معاملہ ہے۔ میری گزارش ہے کہ اس اعتراض پر خاوند مانیکا کو جرمانہ ہونا چاہیے۔

عدالت نے خاور مانیکا کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔



Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں