Tuesday, January 7, 2025
ہومPakistan’’ والد صاحب کی وزارت اعلیٰ کے دوران لیاقت علی چٹھہ کو...

’’ والد صاحب کی وزارت اعلیٰ کے دوران لیاقت علی چٹھہ کو آزمایا ان کی رپورٹ اور فیڈ بیک ۔ ۔ ۔‘‘ کمشنرراولپنڈی کے اعلانات پر مونس الٰہی کا بیان بھی آگیا



’’ والد صاحب کی وزارت اعلیٰ کے دوران لیاقت علی چٹھہ کو آزمایا ، ان کی رپورٹ …

اسلام آباد، لاہور (ویب ڈیسک) راولپنڈی ڈویژن کے کشمنر لیاقت علی چٹھہ نے دھاندلی کا اعتراف کرتے ہوئے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا اور اب اس پر تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے صاحبزادے مونس الٰہی کا ردعمل بھی آگیا۔

مونس الٰہی نے ٹوئٹر پر لکھا کہ ’’  لیاقت علی چٹھہ   ایک وقت پر ڈی سی گجرات تھے ، اس وقت ان کی حمزہ شہباز سے  بہت قربت تھی جس کی وجہ سے مجھے پسند نہیں تھے ، معروف اینکر غلام حسین نے ہماری صلح کرائی  جس کے بعد پھر والد صاحب( چوہدری پرویز الٰہی ) کے حالیہ دور وزارت اعلیٰ میں ان کو آزمایا، ان کی رپورٹ اور فیڈ بیک بہت اچھی تھی  لیکن اب حق اور سچ کا ساتھ دے کر انہوں نے ہمیشہ کے لیے ہمارے دلوں میں جگہ بنا لی ہے‘‘۔ 

مونس الٰہی کی اس ٹوئیٹ پر صحافی غریدہ فاروقی نے لکھا کہ ’’مونس الہی صاحب، غالبا جذباتی ہو گئے۔ جلدبازی ہو گئی۔ اس ٹویٹ نے معاملے کو مشکوک بنا دیا ہے‘‘۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں