Wednesday, December 25, 2024
ہومPakistanوزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز لاہور میں چینی قونصلیٹ پہنچ گئیں

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز لاہور میں چینی قونصلیٹ پہنچ گئیں



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف لاہور میں چینی قونصلیٹ پہنچ گئیں۔

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی چین کے قونصل جنرل  ژاؤ شیرین  سے ملاقات  ہوئی،ملاقات میں دیگر چینی حکام بھی موجود تھے۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے شانگلہ حملے میں چینی باشندوں کی ہلاکت پر اظہار افسوس  اور ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا۔

دوران ملاقات باہمی تعاون اور اشتراک کارکاسلسلہ جاری رکھنے کےعزم کا اظہارکیا گیا، وزیراعلیٰ مریم نواز کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پاکستان اور چین بے مثال دوست ہیں، بزدلانہ کارروائیوں سے دوستی متاثر نہیں ہوسکتی،چینی شہریوں پر حملہ  ترقی و خوشحالی  کو سبوتاژ کرنے کی مذموم سازش  ہے،پاکستانی قوم چینی بھائیوں پر حملے کے واقعہ پر رنجیدہ ہے،ہم متاثرہ چینی خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں،پنجاب میں کام کرنے والے چینی باشندوں کی تحفظ کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کررہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ چینی بھائیوں کی فول پروف سکیورٹی کی پالیسی پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائیں گے،چین کے قونصل جنرل نے وزیر اعلیٰ مریم نواز کی تعزیت کے لئے آمد پر شکریہ ادا کیا۔

سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، پرویز رشید، چیف سیکرٹری ،سیکرٹری داخلہ آئی جی اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں