Monday, January 6, 2025
ہومPakistanوزیراعلیٰ پنجاب نے کس خاتون پولیس افسر کو گلے لگنے کو کہا...

وزیراعلیٰ پنجاب نے کس خاتون پولیس افسر کو گلے لگنے کو کہا اور تھپکی دی؟



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اے ایس پی شہر بانو نقوی سے ملاقات کی اور ان سے گلے لگنے کو کہتے ہوئے بہادری پر تھپکی بھی دی۔ 

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق مریم نواز نے شہر بانو نقوی سے ملاقات کے دوران ان سے لاہور کے اچھرہ بازار میں پیش آنے والے واقعے سے متعلق دریافت کیا جس پر اے ایس پی شہربانو نقوی نے انہیں تمام تفصیلات سے آگاہ کیا۔

مریم نواز نے اے ایس پی شہربانو نقوی کی بہادری کو سراہا اور کہا کہ انہوں نے نوجوان پولیس افسران کیلئے بہادری اور جرات کی مثال قائم کی ہے۔ مریم نواز نے انہیں یہ بھی کہا کہ مجھے آپ پر فخر ہے۔

اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور پنجاب پولیس کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں