Wednesday, January 1, 2025
ہومPakistanوزیراعلیٰ کا سپیشل بچوں کو آلہ سماعت دینے کا اعلان

وزیراعلیٰ کا سپیشل بچوں کو آلہ سماعت دینے کا اعلان



(24 نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ سپیشل بچوں کو آلہ سماعت دے رہے ہیں جس ادارے کو ویل چیئر چاہیے مجھے لکھیں، فوراً ملے گی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سپشل ایجوکیشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ پیارے بچے، سب کے سب میرے ہیروز ہیں، ہیرنگ ایڈ دینے پر یونیسف، جی پی ای اور سپیشل ایجوکیشن کا شکریہ ادا کرتی اور شاباش دیتی ہوں، سپیشل بچوں سے ملاقات کر بہت خوش ہوں، سپیشل بچوں کو ہیروز اس لیے کہا ہے کہ سب ہونے کے بعد کچھ کر لینا آسان ہے، لیکن یہ ہیرو مشکلات کے ساتھ کمال کرتے ہیں، سیڑھی نہی چڑھ نہیں سکتے پر سکول آتے ہیں، سن نہیں سکتے سکول آتے ہیں، یہ ہیں اصل ہیرو ۔

یہ بھی پڑھیں: نیب میں بڑے پیمانے پر تقررو تبادلے

انہوں نے مزید کہا کہ سپیشل بچوں کی پینٹنگ اور آرٹ دیکھا، حیران رہ گئی، دل خوش ہو گیا، سپیشل بچوں کے اساتذہ کو شاباش دیتی ہوں، 300 سپیشل ایجوکیشن سکولز کو سینٹر آف ایکسی لنس بنائیں گے، ہر ضلع میں سپیشل بچوں کے لیےسینٹر آف ایکسی لینا بنا رہے ہیں، عالمی معیار کی ہر سہولت ہو گی، سپیشل بچوں کو مین سٹریم میں لانے کے لیے جو کرنا پرا کریں گے، فنڈز  جاری کر دیئے ہیں۔

وزیراعلیٰ نے اعلان کیا کہ آٹزم کے لیے سپیشل ادارہ بنائیں گے، آج آلہ سماعت دے رہے ہیں جس کو ویل چیئر چاہیے مجھے لکھیں، فوراً ملے گی، جلد ایک  وہیل چیئر فراہمی کا پراجیکٹ لانچ کر رہی ہوں، بچوں کو ہیرنگ ایڈ اور عینک چاہیے ہے تو بچے سپیشل سکول سے نکل کر عام سکول میں آ جائیں گے، آج جو پیار ان بچوں سے ملا زندگی بھر کے لیے مقروض ہو گئی، بچوں سے مل کر سپیشل بچوں کی خدمت کا ارادہ 100 سے ہزار فیصد بڑھ گیا ۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے بچوں سے ملاقات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ بچہ نواز شریف کے بارے میں اشارے سے پوچھ رہا تھا، اس بچے کا پیغام پہنچاؤں گی، اللہ تعالی تعالیٰ ان کی ضرورت پوری کرنے کی توفیق دے، اللہ تعالی مجھے سپیشل بچوں کے خواب پورے کرنے کی توفیق دے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں