Wednesday, January 1, 2025
ہومPakistanوزیراعلیٰ کے پی کی گورنر غلام علی سے ملاقات کس ماحول میں...

وزیراعلیٰ کے پی کی گورنر غلام علی سے ملاقات کس ماحول میں اور کیا بات چیت ہوئی؟



پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے گورنر غلام علی سے خوشگوار ماحول میں ملاقات کی جس کے دوران انہیں آگاہ کیا کہ صوبے کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے فنڈز موجود نہیں ہیں۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق دونوں رہنماؤں کے مابین ملاقات کے پی ہاؤس اسلام آباد میں ہوئی جس کے دوران صوبے کی معاشی اور سیاسی صورت حال پر بات چیت ہوئی۔ علی امین گنڈا پور نے گورنر کو یہ بھی بتایا کہ صوبے کے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں دینے کیلئے درکار فنڈز موجود نہیں جس پر گورنر نے انہیں صوبے کے معاشی اور آئینی مسائل پر مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ 

گورنر اور وزیراعلیٰ کے پی نے صوبے کے اہم مسائل سے نمٹنے کیلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق کیا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں